لاہور: پنجاب کے مختلف مقامات پر دریائے راوی اور دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے راوی ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 43 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہیڈ سدھنائی پر 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک پانی موجود ہے۔
دریائے چناب میں بھی سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ ہیڈ تریموں کے مقام پر 5 لاکھ 44 ہزار کیوسک اور ہیڈ پنجند کے مقام پر 6 لاکھ 10 ہزار کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق دریاؤں میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے اور نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Source:
Webdesk