اسلام آباد: 7 ستمبر پاکستان کی تاریخ میں وہ دن ہے جب 1974ء میں قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر احمدیوں (قادیانیوں) کو غیر مسلم قرار دیا۔یہ فیصلہ اُس وقت کے وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں ہوا۔ 30 جون 1974ء کو مولانا شاہ احمد نورانی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جبکہ مولانا مفتی محمود اس حوالے سے قائم کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوئے۔قومی اسمبلی میں اس موضوع پر مجموعی طور پر چھ بل پیش ہوئے، جن میں مولانا غوث ہزاروی کا بل بھی شامل تھا، تاہم حتمی بل مولانا شاہ احمد نورانی نے پیش کیا۔ اس بل پر 6 ستمبر 1974ء تک تفصیلی بحث و تمحیص جاری رہی۔بالآخر 7 ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی نے احمدیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی منظوری دی۔ یہ فیصلہ آئین پاکستان کی دوسری آئینی ترمیم کے تحت کیا گیا، جسے بعد میں ’’آرڈیننس 20‘‘ کے نام سے جانا گیا۔یہ دن پاکستان میں یومِ تحفظ ختمِ نبوت کے طور پر ہر سال عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔