لاہور/ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف رات گئے تک سیلاب کی صورتحال کی نگرانی کرتی رہیں اور ملتان کی متاثرہ تحصیل جلالپور پیروالا سے انخلاء آپریشن کی براہ راست ورچوئل مانیٹرنگ کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف لمحہ بہ لمحہ سیلابی صورتحال کی رپورٹ حاصل کر رہی ہیں اور ریسکیو آپریشن کی پیش رفت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی ہدایت پر کمشنر، آر پی او اور دیگر ضلعی حکام موقع پر موجود ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے سرگرم عمل ہیں

۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اب تک تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ جلالپور پیروالا میں ریسکیو آپریشن پوری رات جاری رہے گا۔مزید کہا گیا کہ بروقت ردعمل اور جانی نقصان سے بچاؤ کے لیے صورتحال اور آپریشنز کو تھرمل امیجنگ ڈرونز کے ذریعے باریک بینی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔