کروڑ لعل عیسن میں قائم عارضی سلاٹر ہاؤس میں جانوروں کے ذبح کے بعد غلاظت اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔ ناقص صفائی ستھرائی کے باعث کوّوں اور آوارہ کتوں کا راج ہے جبکہ کیڑے مکوڑے بھی جگہ جگہ رینگتے دکھائی دیتے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ محترمہ امیرا بیدار سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑ میں مستقل سلاٹر ہاؤس قائم کیا جائے۔ شہریوں نے اپیل کی کہ موجودہ حالات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے صفائی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ عوام کو اذیت اور بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔
News from Hafiz Khalil Karor
Source:
Hafiz Khalil ur Rahman