لاہورپولیس کا شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ٭ رواں سال8251 سرچ آپریشنزکے دوران2لاکھ 88ہزار سے زائد گھروں،1لاکھ22ہزار سے زائد کرایہ داروں اور9لاکھ3ہزار سے زائدافرادکی چیکنگ کی گئی ہیں۔ترجمان لاہور پولیس ٭ اس دوران4603 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس ٭ کرایہ داری ایکٹ کے تحت447افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس ٭ سرچ آپریشنز میں 1200اشتہاری مجرمان گرفتار، منشیات کے929 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان پولیس ٭ ناجائز اسلحہ کے698اور شراب نوشی کے536مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس ٭ لاہور پولیس صوبائی دارالحکومت میں قیام ِ امن کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ِ عمل ہے۔سی سی پی او لاہور ٭ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے نیٹ ورک کے ذریعے سڑکوں ِ، چوراہوں اور پبلک مقامات کی مسلسل نگرانی کی جار ہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ ٭ قانون شکن عناصرکی بیخ کنی کیلئے پولیس فورس کو جدید تربیت دی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور ٭ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل جاری ہے۔بلال صدیق کمیانہ ٭ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے فریضے کو پوری ذمہ داری سے نبھا رہی ہے۔سی سی پی او ٭ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان الرٹ رہیں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت ٭ قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔
مزید پڑھیں: رواں سال8251 سرچ آپریشنزکے دوران2لاکھ 88ہزار سے زائد گھروں،1لاکھ22ہزار سے زائد کرایہ داروں اور9لاکھ3ہزار سے زائدافرادکی چیکنگ کی گئی ہیں۔ترجمان لاہور پولیسلاہور پولیس کا سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری، 9 لاکھ سے زائد افراد کی چیکنگ
لاہور (پولیس ترجمان) شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے لاہور پولیس کے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال 8251 سرچ آپریشنز کے دوران 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد گھروں، 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد کرایہ داروں اور 9 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اس دوران 4603 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 447 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے نتیجے میں 1200 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا، منشیات کے 929، ناجائز اسلحہ کے 698 اور شراب نوشی کے 536 مقدمات درج کئے گئے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس صوبائی دارالحکومت میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک کے ذریعے سڑکوں، چوراہوں اور پبلک مقامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر کی بیخ کنی کے لئے پولیس فورس کو جدید تربیت دی گئی ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ اور نگرانی کا عمل جاری ہے۔
سی سی پی او نے مزید کہا کہ پولیس فورس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے، اسی لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا۔