
ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں کوہِ سلیمان سے آنے والے برساتی ریلے نے صدیوں پرانے خزانے کو آشکار کر دیا۔ مقامی افراد کے مطابق ریلے میں سونا، چاندی، جواہرات اور قیمتی دھاتوں کے سکے برآمد ہوئے ہیں جو مختلف تاریخی ادوار سے تعلق رکھتے ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ان سکوں کا تعلق ویما دیوا کنشکا، نوانگر کج ریاست، برٹش راج، درانی سلطنت، سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ اور مغل بادشاہوں شاہ جہاں، اورنگزیب عالمگیر، محمد شاہ رنگیلا اور بہادر شاہ ظفر کے ادوار سے ہے۔ اس کے علاوہ نادر شاہ کے دور کے سکے بھی شامل ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ برآمد ہونے والے سکوں میں چین، برطانیہ، خراسان، عراق، عمان اور عرب ممالک کے قدیم سکے بھی موجود ہیں۔ ماہرین نے ان نوادرات کو خطے کی قدیم تجارتی تاریخ کا نایاب اور قیمتی ثبوت قرار دیا ہے۔
