لاہور ─ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے اور مختلف مقامات پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق:

- دریائے ستلج:
- گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک، انتہائی اونچے درجے کا سیلاب۔
- سلیمانکی کے مقام پر 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک، اونچے درجے کا سیلاب۔
- دریائے چناب:
- مرالہ کے مقام پر 84 ہزار کیوسک۔
- خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 47 ہزار کیوسک۔
- ہیڈ تریموں پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 43 ہزار کیوسک۔
- دریائے راوی:
- جسڑ کے مقام پر 45 ہزار کیوسک، نچلے درجے کا سیلاب۔
- شاہدرہ پر 90 ہزار کیوسک، اونچے درجے کا سیلاب۔
- بلوکی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 39 ہزار کیوسک، انتہائی اونچے درجے کا سیلاب۔
- ہیڈ سدھنائی پر 1 لاکھ 23 ہزار کیوسک، اونچے درجے کا سیلاب۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 9 ستمبر تک دریائے راوی، ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، کیونکہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
(پی ڈی ایم اے ترجمان)