• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
اتوار ، 23 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



حالیہ سیلاب سےپنجاب میں 41 لاکھ سے زائد افراد4 ہزار 355 مواضعات متاثر

**Over 4.1 Million People Affected by Floods in Punjab, Relief Efforts Underway in Lahore Division**

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 8, 2025
in خبریں, قومی
A A
0
حالیہ سیلاب سےپنجاب میں 41 لاکھ سے زائد افراد4 ہزار 355 مواضعات متاثر

Uzma Bukhari

لاہور ─ صوبائی ترجمان عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب میں حالیہ سیلاب سے مجموعی طور پر 4 ہزار 355 مواضعات متاثر ہوئے ہیں، جبکہ متاثرہ آبادی کی تعداد 41 لاکھ 99 ہزار 462 تک پہنچ چکی ہے۔

اب تک 21 لاکھ 47 ہزار 646 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ 15 لاکھ 49 ہزار 704 مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔ صوبے بھر میں 412 ریلیف کیمپس قائم ہیں جن میں اس وقت 68 ہزار 980 افراد مقیم ہیں۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق متاثرین کو سہولت دینے کے لیے 492 میڈیکل کیمپس اور 432 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن میں اب تک 1 لاکھ 93 ہزار 806 افراد کا علاج کیا گیا ہے۔ سیلاب سے اب تک 60 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ زیرِ کاشت 18 لاکھ 41 ہزار 581 ایکڑ رقبہ متاثر اور 1 ہزار 543 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

لاہور ڈویژن کی صورتحال

لاہور ڈویژن میں کمشنر مریم خان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیلاب ریلیف اور انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ:

  • شاہدرہ، دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 90 ہزار کیوسک ہے۔
  • ننکانہ اور شیخوپورہ میں کئی علاقوں سے پانی اتر گیا ہے۔
  • موضع موہلنوال تھیم پارک ایریا میں بنائے گئے عارضی چینل سے بھی پانی اترنا شروع ہوگیا ہے۔

کمشنر لاہور مریم خان نے ہدایت دی کہ جہاں پانی اتر گیا ہے وہاں فوری سروے کر کے ریلیف سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں اس وقت 3 ریلیف کیمپس فعال ہیں اور بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں۔

کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کھانے اور مویشیوں کے چارے کی فراہمی جاری رکھی جائے، جبکہ شہریوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مسلسل میڈیکل کور فراہم کیا جائے۔ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عثمان غنی، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا، ڈی سی قصور عمران علی، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ اور ڈی سی ننکانہ راو تسلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔


ShareTweetSend
Next Post
تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی مقدار 462729 کیوسک ہے-پی ڈی ایم اے

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025