وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی طبی پروگرام کا آغاز
لاہور (خصوصی نمائندہ) ─ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ٹیم صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرمِ عمل ہے اور متاثرین خصوصاً خواتین اور بچوں کے علاج معالجہ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ قرار دیا جا رہا ہے اور اس دوران متاثرہ علاقوں میں صحت کی تاریخی سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

خصوصی طبی اقدامات
- متاثرہ اضلاع میں 968 کلینک آن ویل اور میڈیکل ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
- خواتین اور بچوں کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
- حاملہ خواتین کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود ہے۔
- خواتین کے لیے ملٹی ویٹامنز، سینٹری کٹس اور دیگر ضروری سامان ہر فلڈ کیمپ میں فراہم کیا گیا ہے۔
- حاملہ خواتین کو بروقت ہسپتال یا مریم نواز ہیلتھ سروسز تک پہنچانے کے لیے رورل ایمبولینس سروس میسر ہے۔
بچوں کی صحت کے لیے اقدامات
- ہر کیمپ میں روزانہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز بچوں کے معائنہ کے لیے موجود ہیں۔
- نومولود بچوں کی روٹین ویکسی نیشن کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
- غذائی قلت کا شکار بچوں کی سکریننگ اور علاج کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
بیماریوں کے علاج کا بندوبست
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپوں میں:
- کیڑوں کے کاٹنے، سکن انفیکشن، پیٹ کی بیماریوں، ہیضہ اور ملیریا کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
- او آر ایس، اینٹی بائیوٹکس اور دیگر ضروری ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کو مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ خواتین اور بچوں کو کسی قسم کی کمی محسوس نہ ہو۔
Source:
PRO TO CM Punjab