لیہ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فار ویمن لیہ میں یومِ دفاع کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہداء پاکستان اور مسلح افواج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محترمہ عظمیٰ جعفری نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں 6 ستمبر 1965ء کی یاد دلاتا ہے جب افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پہاڑوں سے لے کر صحراؤں تک ہر محاذ پر بے مثال بہادری اور قربانیوں کی داستان رقم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہمیں ان کی جرأت و بہادری سے سبق حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانی ہوں گی۔
تقریب کے اختتام پر ملک کی سا لمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی