لاہور (نمائندہ خصوصی) عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے منعقدہ مقابلہ نعت گوئی کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ نتائج کے مطابق طوبیٰ نور نے پہلی، ڈاکٹر تنویر چوہدری نے دوسری جبکہ عابد سیال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیئرمین یونین زبیر احمد انصاری نے کامیاب شعراء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جلد ہی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں جیتنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے۔
اس موقع پر معروف صحافی، شاعر و کالم نگار ڈاکٹر تنویر چوہدری نے کہا کہ "نعت کہنا اور پڑھنا حضور ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کا اظہار ہے، اس مقابلے میں شریک تمام شعراء دراصل جیتنے والے ہیں جنہوں نے حضور ﷺ کے حضور اپنا ہدیہ پیش کیا۔”ادبی حلقوں نے بھی ڈاکٹر تنویر چوہدری کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے جن پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔