پل 275 پر مرغی فروش کے خلاف چلنے والی خبروں کو علاقہ مکینوں نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ مرغی فروش ہمیشہ سرکاری نرخ نامہ پر مرغیاں فروخت کرتا ہے جو مارکیٹ کے نرخوں سے کم ہیں۔ یہی بات بعض عناصر کو ناگوار گزرتی ہے۔
اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصہ سے اسی مرغی فروش سے گوشت خریدتے آرہے ہیں اور کبھی شکایت کا موقع نہیں آیا۔ دراصل کچھ مرغی فروش جو زائد نرخوں پر مرغیاں فروخت کرتے ہیں، انہیں یہ بات برداشت نہیں ہوتی کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر گوشت دستیاب ہو۔ اسی لیے وہ بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ یہاں بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر مقامی افراد امان اللہ تھند، غلام رسول، جنید احمد، کاشف عمران، شفقت اللہ اور دیگر نے کہا کہ اہلیان علاقہ اس پروپیگنڈے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ دکاندار ہمیشہ عوام کو ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت فراہم کرتا ہے۔