لیہ (پریس ریلیز) سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر لیہ اور سی ای او ہیلتھ لیہ کی ہدایات پر ڈاکٹر نبیل احمد (ڈی ڈی ایچ او لیہ و چوبارہ) کی زیر نگرانی انسدادِ عطائیت ڈرائیو لیہ شہر میں منعقد کی گئی۔
انسپکشن کے دوران متعدد کلینکس کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے الشفا ہومیوپیتھک کلینک، لیہ شہر کو غیر قانونی طور پر ایلوپیتھک پریکٹس کرتے ہوئے پایا گیا۔ کلینک کو سیل کر کے اس کا چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) کو جمع کرا دیا گیا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عطائیت کے خاتمے اور عوام کو محفوظ، قانونی اور معیاری علاج معالجہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ مزید یہ کہ کسی بھی غیر قانونی ڈیسل کی صورت میں متعلقہ عطائی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

Source:
webdesk