شہریوں کے مسائل کے حل کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لیہ امیر ابیدار نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے متعدد شکایات کا فوری ازالہ کیا۔ڈپٹی کمشنر امیر ابیدار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور کسی بھی درخواست کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھیں اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کریں تاکہ ’’خدمت سب سے پہلے‘‘ کے وژن کو عملی شکل دی جا سکے۔