روٹی کے مقررہ نرخوں پر سختی سے عمل درآمد۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایات پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور روٹی کو مقررہ نرخوں پر فروخت کرنے کے لیے بازاروں اور تندوروں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے ضلع بھر میں موثر مانیٹرنگ کے زریعے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں کسی بھی شخص کو روٹی کے سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور نانبائیوں کے خلاف سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے اب تک 2505 انسپیکشنز، 17 ہزار جرمانہ کیا جا چکا ہے۔
