پنجند ہیڈ ورکس پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث علی پور کے نواحی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری رات گئے علی پور پہنچے اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ، اے ڈی سی آر عوید ارشاد بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر علی پور بھی موقع پر موجود تھے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موضع عظمت پور میں ریسکیو اور انخلاء کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ عظمت پور چوک پر کمشنر اور دیگر افسران نے متاثرین سے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ہدایت کی کہ متاثرہ دیہات میں لوگوں کے محفوظ انخلاء کے لیے ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔