• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 12 جنوری ، 2026
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



سیلابی صورتحال پر اہم اجلاس,دریاؤں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کی موجودہ کیفیت اور متاثرہ شہریوں کے لیے جاری امدادی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ

**PM Chairs Meeting on Flood Situation, Orders Acceleration of Rescue and Relief Operations**

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 8, 2025
in خبریں, قومی
A A
0
سیلابی صورتحال پر اہم اجلاس,دریاؤں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کی موجودہ کیفیت اور متاثرہ شہریوں کے لیے جاری امدادی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ

PM Pakistan briefing about Flood

اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و امدادی اقدامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی اور وزیراعظم کو ملک بھر میں دریاؤں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کی موجودہ کیفیت اور متاثرہ شہریوں کے لیے جاری امدادی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ تریمو بیراج، پنجند بیراج، ہیڈ بلوکی، ہیڈ سدھنائی، گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر شدید طغیانی کی صورتحال درپیش ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کے قافلے تسلسل سے روانہ کیے جا رہے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ این ڈی ایم اے ملک بھر میں جاری امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرے اور بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں کے قریب رہائش پذیر اور ممکنہ خطرے سے دوچار آبادیوں کو بروقت اطلاع دی جائے اور ان کے انخلاء کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیوں کے ساتھ قریبی رابطہ اور مکمل تعاون برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے زور دیا کہ سیلاب میں لاپتہ افراد کی تلاش کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ قیمتی جانیں محفوظ کی جا سکیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملک میں سیلاب کے باعث نقل مکانی پر مجبور ہونے والے افراد اور ان کی بحالی کے لیے جاری ریسکیو و ریلیف اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔


Source: PID Multan
ShareTweetSend
Next Post
حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان پنجاب کو پہنچا ہے:بلاول بھٹو زرداری

حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان پنجاب کو پہنچا ہے:بلاول بھٹو زرداری

Please login to join discussion

تازہ ترین

محمد کامران تھند

تحفظ ماحولیات کا پنجاب گرین سکول سرٹیفکیشن پروگرام .. تحریر: محمد کامران تھند

جنوری 4, 2026
کالم

تقدیر بے نظیر۔۔27 دسمبر .. تحریر ۔میاں شمشاد حسین سرائی

جنوری 4, 2026
ادبی تقریبات

خواجہ غلام فرید کانفرنس کے حوالے سے ایک کالم .. تحریر:پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

جنوری 4, 2026
خبریں

ریسکیو 1122 لیہ نے مثالی کارکردگی,41,894 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کرتے ہوئے 44,881 افراد کو سروسز فراہم کیں۔

جنوری 4, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025