• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان پنجاب کو پہنچا ہے:بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto suggests imposition of agriculture emergency in flooded Punjab

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 8, 2025
in خبریں, قومی
A A
0
حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان پنجاب کو پہنچا ہے:بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutoo Zardari

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوموار کو مظفرگڑھ کا دورہ کیا سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقعہ پر سیلاب متاثرین سےملاقات بھی کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان پنجاب کو پہنچا ہے، جہاں کھیت، فصلیں، مال مویشی اور مکانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں تین بنیادی اقدامات ضروری ہیں سب سے پہلے پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنا، دوسرے مرحلے میں متاثرین کو راشن اور خیموں کی شکل میں ریلیف فراہم کرنا، اور تیسرے مرحلے میں نقصانات کے ازالے کیلئے مستقل حل نکالنا ہے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ کسان اس قدرتی آفت سے شدید متاثر ہوئے ہیں، لہٰذا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے۔

Bilawal Press briefing in Muzaffar Garh

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے قرضے معاف کئے جائیں یا انہیں خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہوں نے وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شفاف طریقے سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچائی جائے، کیونکہ اس نظام کے پاس مکمل اور مستند ڈیٹا موجود ہے۔ ان کے مطابق، یہی سب سے مؤثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے بروقت ریلیف یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں بطور وزیرِ خارجہ سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر کے پروگرام شروع کئے گئے تھے، اب بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اسی نوعیت کے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو سہارا مل سکے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ قدرتی آفات کے وقت اختلافات بھلا کر عوام کی خدمت کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ انہوں نے پنجاب کے میڈیا کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوں نے مثبت رپورٹنگ کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں میں شریک تمام ادارے تعریف کے مستحق ہیں، جو خلوصِ نیت کے ساتھ متاثرین کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں کوئی کمی یا کوتاہی دکھائی دے گی تو نشاندہی ضرور کریں گے، تاہم اب تک امدادی عمل میں ایسی کوئی بڑی خامی نظر نہیں آئی چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دورہ مظفرگڑھ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی ، ممبر قوی اسمبلی علئ قاسم گیلانی بھی ہمراہ موجود تھے

Source: PID Multan
ShareTweetSend
Next Post
انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (ISC) کی باقاعدہ تشہیری تقریب (کرٹن ریزر) پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی

انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (ISC) کی باقاعدہ تشہیری تقریب (کرٹن ریزر) پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025