• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



سعودی عرب کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

Saudi Arabia Sends Relief Aid for Punjab Flood Victims

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 8, 2025
in بین الاقوامی, قومی
A A
0
سعودی عرب کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

Ambassador of Saudi Arab & CM Punjab

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور سعودی سفیر نے پی ڈی ایم اے کے حوالے کیا، 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکجز شامل

لاہور (نمائندہ خصوصی) کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے سات اضلاع کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پر مشتمل پانچ ٹرک لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے یہ امدادی سامان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے سپرد کیا۔

کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکجز شامل ہیں۔ شیلٹر کٹس میں خیمے، سولر پینل، ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔ فوڈ پیکجز (95 کلوگرام) میں آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل فراہم کیا گیا ہے۔

Flood Relief from Saudia

یہ امدادی سامان قصور، جھنگ، خانیوال، حافظ آباد، چنیوٹ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ تقسیم کا عمل پی ڈی ایم اے پنجاب، کنگ سلمان ریلیف سینٹر اور حیات فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے سعودی عرب کا امدادی سامان پاکستان کے ساتھ اخوت اور بھائی چارے کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت کا وژن، ہمدردی اور بصیرت امت مسلمہ کو وحدت اور ترقی کی طرف لے جا رہی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں شدید سیلاب کے دوران سعودی عرب کی بروقت امداد حقیقی بھائی چارے کی علامت ہے۔ 10 ہزار فوڈ باسکٹ اور 10 ہزار شیلٹر کٹس کی فراہمی پر حکومت پنجاب اور عوام سعودی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف اور ہمیشہ یکجہتی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاک سعودی تعلقات صرف اسٹریٹجک نہیں بلکہ حقیقی اخوت و بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ آزمائش کی ہر گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے اور یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

تقریب میں کنٹری ڈائریکٹر کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر عبداللہ البقمی، پی ڈی ایم اے پنجاب کے حکام اور دیگر نمائندگان نے بھی شرکت کی۔


Source: PRO to CM Punjab
Via: News Group
ShareTweetSend
Next Post
خیبرپختونخوا میں گورننس امور پر چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس

خیبرپختونخوا میں گورننس امور پر چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025