کراچی – پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے باعث نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
کاروباری تفصیلات
کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس میں 1810 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 156,087 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر کی ٹریڈنگ
کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس ایک وقت میں 156,199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کا اختتام
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 154,277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کی رائے
مارکیٹ ماہرین کے مطابق حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد، سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات اس تیزی کا باعث ہیں۔
Source:
Business News
Via:
News Desk