• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



وزیراعظم سے قازقستان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ملاقات

**Prime Minister Shehbaz Sharif Meets Kazakhstan Deputy Prime Minister and Foreign Minister Murat Nurtleu**

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 9, 2025
in بین الاقوامی, خبریں, قومی
A A
0
وزیراعظم سے قازقستان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ملاقات

Islamabad : Deputy Prime Minister and Foreign Minister of Kazakhstan, Mr. Murat Nurtleu calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif (9 September, 2025).

اسلام آباد: قازقستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ جناب مورات نورتیلو (Murat Nurtleu) نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران اپنے وزارتی وفد کے ہمراہ آج سہ پہر وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے قازقستان کے نائب وزیر اعظم کو پاکستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا اور صدر قاسم جومارت توکایوف (Kassym-Jomart Tokayev) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، فضائی، ریل اور سڑک کے ذریعے رابطوں اور عوامی تبادلوں کو بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے صدر کے آئندہ دورہ کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور مختلف معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک وفد آستانہ بھیجنے کی پیشکش کرتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قازق صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کے دوران متعدد اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

Islamabad : Deputy Prime Minister and Foreign Minister of Kazakhstan, Mr. Murat Nurtleu calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif (9 September, 2025).

قازقستان کے نائب وزیر اعظم نے وزیر اعظم پاکستان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر توکایوف کا دورہ اسلام آباد تاریخی اور کامیاب ہوگا اور یہ پاکستان و قازقستان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی شریک تھے۔


ShareTweetSend
Next Post
اگست میں 114 جبری گمشدگیاں رپورٹ، 103 کیسز نمٹا دیے گئے.انکوائری کمیشن

اگست میں 114 جبری گمشدگیاں رپورٹ، 103 کیسز نمٹا دیے گئے.انکوائری کمیشن

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025