پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر، پی ڈی ایم اے پنجاب نے متاثرہ آبادی کے لیے فوری اور مؤثر ریلیف آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے ضلع ملتان اور ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ کو اضافی ریلیف سامان روانہ کر دیا ہے۔
سامان میں فوڈ ہیمپرز اور ہائجین کٹس شامل ہیں جو متاثرین کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ یہ اقدام پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔
Source:
PDMA
Via:
News Group