جلالپور پیروالا – سینئر وزیر مریم اورنگزیب صوبائی وزراء کے ہمراہ رات گئے بلوچ واہ ڈیم جلالپور پیروالا پہنچیں اور بستی بہاران کے قریب ڈیم میں پڑنے والے شگاف کو پُر کرنے کے کام کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ اور سیکرٹری آبپاشی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ ڈیم کے شگاف کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ قریبی آبادیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
س موقع پر صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، رانا سکندر حیات اور پارلیمانی سیکرٹری ضیاء اللہ شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Source:
PRO to CM Punjab
Via:
News Group