چوبارہ – پنجاب کو تجاوزات سے پاک بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی خصوصی ہدایات پر تحصیل چوبارہ میں عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ نعمان محمود کی زیر نگرانی کئے جانے والے آپریشن میں تھڑوں، چھپروں، سائن بورڈز اور ٹریفک و پیدل چلنے والوں کے لیے رکاوٹ بننے والی اشیاء کو سڑک کی حدود سے باہر منتقل کر دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کو سہولت میسر آئے اور سڑکوں پر آمدورفت آسان بنائی جا سکے۔
Source:
Information Department Layyah
Via:
News Group