کروڑ لعل عیسن – ڈینگی کے تدارک اور عوامی شعور کو اجاگر کرنے کے لیے "ڈینگی مکاؤ، سکھ پاؤ” مہم کے تحت عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن محبوب اقبال ہنجرا کی زیر نگرانی آگاہی مہم کا انمہم کے دوران میونسپل کمیٹی فتح پور کے ورکرز نے شہریوں، دکانداروں، ریڑھی بانوں اور ڈرائیور حضرات میں ڈینگی سے متعلق معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے۔ پمفلٹس میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور گھروں و دکانوں کو صاف رکھنے کی ہدایات شامل تھیں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔
Source:
News
Via:
WEB DESK


