وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سندھ میں ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ موجودہ مون سون کا سلسلہ آئندہ چند دنوں میں ختم ہو جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے سیالکوٹ، نارووال اور لاہور جیسے اضلاع میں شدید تباہی مچائی ہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ پاک فوج سمیت تمام ادارے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں اور سندھ میں بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔
Source:
News desk
Via:
News Group