لیہ :چک نمبر 136 ٹی ڈی اے میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں شائقین کھیل اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق صوبائی وزیر سید رفاقت علی گیلانی تھے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند معاشرتی ماحول پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں۔
والی بال ٹورنامنٹ کے دوران شائقین نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی جبکہ گراؤنڈ نعروں اور تالیاں سے گونجتا رہا۔ کھلاڑیوں نے بھی شاندار کھیل پیش کر کے ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنایا۔