لیہ : ویرا اسٹیڈیم لیہ میں ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل شاندار انداز میں کھیلا گیا۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے شائقینِ ہاکی کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی اور کھلاڑیوں کے دلکش کھیل پر زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق ایم پی اے اور صدر استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب سید رفاقت علی شاہ گیلانی تھے۔ ان کے ہمراہ سید صلاح الدین گیلانی اور صدر انجمن تاجران اظہر خان ہانس بھی گراؤنڈ میں موجود رہے۔
مہمانانِ خصوصی نے فائنل میچ کا دلچسپ کھیل دیکھا اور کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس پر داد دی۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سید رفاقت علی شاہ گیلانی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور لیہ کے نوجوان کھلاڑی اپنی محنت اور لگن سے مستقبل میں قومی سطح پر اپنی پہچان بنا سکتے ہیں۔

سید صلاح الدین گیلانی اور اظہر خان ہانس نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کے ایونٹس سے کھیلوں کو فروغ ملتا ہے اور نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر شائقین نے فاتح ٹیم کو بھرپور داد دی جبکہ پورا اسٹیڈیم کھلاڑیوں کے نعروں اور تالیوں سے گونجتا رہا۔