لیہ : گیلانی پبلک سیکرٹریٹ لیہ میں سابق ایم پی اے اور صدر استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے اپنے رفقاء اور دوستوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مختلف سیاسی اور سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے علاقائی مسائل اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر گفتگو کی جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہوئی۔

سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور نوجوانوں کو سیاسی و سماجی عمل میں شامل کرنے کے لیے مسلسل رابطہ اور مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
ملاقات میں شریک دوستوں اور معززین نے سید رفاقت علی گیلانی کی کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔