لیہ : مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیعہ عطا شہانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں میں پوری طرح مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
سمیعہ عطا شہانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر متاثرین کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت:

- بڑے جانور کے نقصان پر 5 لاکھ روپے،
- چھوٹے جانور کے نقصان پر 50 ہزار روپے،
- گھروں کے جزوی نقصان پر 5 لاکھ روپے،
- مکمل نقصان کی صورت میں 10 لاکھ روپے،
- جبکہ جانی نقصان کی صورت میں لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جلال پور پیر والا میں 8 کلومیٹر طویل بند بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔