رحیم یار خان :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج رحیم یار خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ دورے کے دوران وہ لیاقت پور کے نواحی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیں گی اور انتظامیہ کو فوری ریلیف اور بحالی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات دیں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اپنے پروگرام کے مطابق گل محمد لنگاہ سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ بھی جائیں گی جہاں وہ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گی، ان کے مسائل سنیں گی اور ریلیف کے انتظامات کا جائزہ لیں گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کا یہ دورہ سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور ریلیف آپریشن کی براہ راست نگرانی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
Source:
PRO to CM Punjab
Via:
News Group