گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق ہر تین میں سے ایک پاکستانی (33 فیصد) کا کہنا ہے کہ حکومت حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کی صورتحال میں بروقت اقدامات کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ دوسری جانب ایک چوتھائی عوام (24 فیصد) نے حکومتی اقدامات کو بروقت اور مؤثر قرار دیا۔
سروے میں ملک بھر سے بالغ مرد و خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ:
"کیا آپ سمجھتے ہیں کہ حکومت نے بروقت اقدام کیا؟”
اس سوال کے جواب میں:
- 24 فیصد نے کہا کہ اقدامات بروقت اور مؤثر تھے،
- 21 فیصد نے حکومتی اقدامات کو محدود قرار دیا،
- 15 فیصد نے کہا کوئی خاص اقدام نہیں اٹھایا گیا،
- سب سے بڑا حصہ یعنی 33 فیصد نے کہا حکومت مکمل طور پر ناکام رہی۔
جبکہ 7 فیصد افراد نے اس حوالے سے کوئی رائے نہیں دی۔
یہ سروے حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد عوامی تاثر اور حکومت کی کارکردگی پر مختلف آراء کو اجاگر کرتا ہے۔
Via:
News Group