لیہ پولیس کی روایت برقرار، تھانہ چوک اعظم کی ٹیم نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملا دیا۔ شہری محمد امین طاہر نے تین روز قبل اپنے بیٹے محمد شرجیل طاہر کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔
پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے محمد شرجیل طاہر کو تلاش کر لیا۔ بعد ازاں بچے کو تھانہ بلا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
اپنے بچے کو دیکھ کر والدین کی آنکھیں نم ہو گئیں اور انہوں نے پولیس کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔
Source:
PRO Layyah Police
Via:
News Group