لیہ پولیس کو ایک اور اعزاز حاصل ہوا، ایلیٹ فورس کی لیڈی کانسٹیبل رابعہ حبیب کو عالمی سطح کے "انسپائرنگ فیمیل آفیسر ایوارڈ” کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے رابعہ حبیب کو آفس مدعو کرکے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ امید ہے رابعہ حبیب ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں یہ ایوارڈ جیت کر ضلع لیہ اور پنجاب پولیس کا نام مزید روشن کریں گی۔
واضح رہے کہ یہ تقریب دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر کے پولیس افسران سمیت پنجاب پولیس کے متعدد افسران بھی شریک ہوں گے۔
Source:
PRO Layyah Police
Via:
News Group