• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



نوجوان نوکری تلاش کرنے والے نہیں بلکہ روزگار فراہم کرنے والے بنیں رانا مشہود احمد خان

**Chairman PM Youth Programme Rana Mashhood Ahmad Khan: "Pakistan’s Future Lies in the Hands of Its Youth"**

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 12, 2025
in خبریں, قومی
A A
0
نوجوان نوکری تلاش کرنے والے نہیں بلکہ روزگار فراہم کرنے والے بنیں رانا مشہود احمد خان

لاہور: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، آج کا طالب علم کل کا لیڈر ہے۔ وقت آگیا ہے کہ نوجوان نوکری تلاش کرنے والے نہیں بلکہ روزگار فراہم کرنے والے بنیں۔ وہ جمعہ کے روز یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں پرائم منسٹر یوتھ انیشی ایٹوز اور ڈیجیٹل یوتھ ہب کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری، یوتھ پروگرام کے نمائندہ خصوصی رضوان انور، ماہا جمیل، اسفند یار نصیر، فیکلٹی ممبران، طلبہ اور جامعہ کے اعلیٰ حکام بڑی تعداد میں شریک تھے۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ اب تک 10 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ نیشنل انکیوبیشن سینٹرز ہر سال 150 سے زائد اختراعی منصوبوں کو فنڈ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے نوجوانوں کو میرٹ پر اسکالرشپس، آن لائن کورسز، عالمی معیار کی سرٹیفیکیشنز، انٹرن شپس، فری لانسنگ اور اسٹارٹ اپس کے لیے سرمایہ کاری کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ خود کفیل ہو کر ملکی معیشت کو مضبوط بنا سکیں۔

چیئرمین یوتھ پروگرام نے اعلان کیا کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں پاکستان کی پہلی ایڈولیسنٹ یوتھ پالیسی اور ای-اسپورٹس پالیسی متعارف کرائی جائے گی تاکہ نوجوان جدید مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں اور قومی ترقی کے عمل میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبہ کو مقامی و بین الاقوامی اسکالرشپس فراہم کر رہی ہے تاکہ وسائل کی کمی کے باعث کوئی طالب علم تعلیم سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے طالبات کو بھی خصوصی طور پر ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹریشن کی دعوت دی تاکہ وہ حکومتی سہولتوں سے مستفید ہو سکیں۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں شہدا کا خون شامل ہے، لہٰذا نوجوانوں کو دشمن کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے ملک کے دفاع میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل وقت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتی ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور ڈیجیٹل یوتھ ہب اسی وژن کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام میں رجسٹریشن کر کے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی اداروں میں سربراہان کی تعیناتی اور بوٹی مافیا کے خاتمے کے بعد غریب گھرانوں کے طلبہ نے ٹاپ پوزیشنیں حاصل کیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میرٹ ہی کامیابی کی اصل ضمانت ہے۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے کہا کہ نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، انہیں جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دے کر عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اپنی تحقیقی اور علمی روایت برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کو بااختیار بنانے کے عمل کو آگے بڑھاتی رہے گی۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور دیگر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔


Via: WEB DESK
ShareTweetSend
Next Post
تخفیف غربت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں مکانات کی چابیاں تقسیم

تخفیف غربت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں مکانات کی چابیاں تقسیم

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025