ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے تخفیف غربت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں مکانات کی چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرام ڈاکٹر آصف اور ڈاکٹر عرفان رشید بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ اقدام نہ صرف غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ محروم طبقے کو باعزت زندگی گزارنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے اس سفر میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تخفیف غربت پروگرام عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ایک انقلابی قدم ہے اور ضلعی انتظامیہ اس کے ثمرات زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف نے پروگرام سے متعلق بریفنگ بھی دی۔