ستھرا پنجاب مہم پر بھرپور عمل درآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں وال چاکنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دیواروں پر موجود غیر قانونی وال چاکنگ اور تحریروں کو صاف کیا۔ اس موقع پر واضح ہدایت کی گئی کہ آئندہ وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ وال چاکنگ نہ صرف شہری ماحول کو آلودہ کرتی ہے بلکہ شہر کے حسن کو بھی متاثر کرتی ہے، اس لیے اس کا مکمل خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ستھرا پنجاب مہم‘‘ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔