راولپنڈی، 13 ستمبر 2025:۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 11 ستمبر 2025 کو لوئر دیر کے علاقہ لال قلعہ میدان میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پشت پناہی والے خوارج (Fitna al Khwarij) کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دشمن کے 10 بھارتی معاون خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق اسی فائرنگ کے تبادلے میں سات بہادر جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء کی تفصیل یوں ہے:
- نائیک عبدالجلیل، عمر 39 سال، رہائشی ضلع نارتھ وزیرستا ن
- نائیک گل جان، عمر 38 سال، رہائشی ضلع لکی مروات
- لانس نائیک اعظم اللہ، عمر 28 سال، رہائشی ضلع لکی مروات
- سپاہی عبدالملک، عمر 28 سال، رہائشی ضلع خیبر
- سپاہی محمد امجد، عمر 27 سال، رہائشی ضلع ملاکنڈ
- سپاہی محمد داؤد، عمر 23 سال، رہائشی ضلع صوابی
- سپاہی فضل قیوم، عمر 21 سال، رہائشی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہداء نے بہادری سے لڑتے ہوئے معصوم شہریوں کی جانیں بچائیں، جو بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس میں افغان شہریوں کی براہِ راست شمولیت کی غیر متزلزل تصدیق ہوئی ہے اور پاکستان عارضی افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی زمہ داریاں نبھاتے ہوئے افغان سرزمین کو دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے گا۔

اعلامیہ کے مطابق علاقہ میں صفائی آپریشن (sanitization) جاری ہے تاکہ وہاں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی پشت پناہی یافتہ خوارج کو ختم کیا جا سکے، اور پاک سیکیورٹی فورسز اس خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر قائم ہیں۔