لیہ :تھانہ کروڑ پولیس نے سنگین نوعیت کے واقعہ پر ایف آئی آر نمبر 126/25 درج کر لی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ مدعیہ کی درخواست پر درج کیا گیا جس میں زیرِ دفعہ 375A اور 292 تعزیراتِ پاکستان شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے زبردستی نازیبا حرکت کا ارتکاب کیا اور اس دوران غیر اخلاقی ویڈیو اور مواد کا استعمال بھی کیا۔ واقعہ کے بعد متاثرہ خاندان نے پولیس کو درخواست دی جس پر SHO تھانہ کروڑ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ 10 ستمبر کو پیش آیا جس کے بعد متاثرہ خاندان نے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مدعیہ کے بیان کی روشنی میں ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ جائے وقوعہ اور دستیاب شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ایف آئی آر میں یہ بھی درج ہے کہ ملزمان کی حرکات نے متاثرہ خاندان کو شدید ذہنی و جسمانی صدمہ پہنچایا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔
پولیس حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔