لاہور: چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان کی زیرِ صدارت ہیڈ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فاؤنڈیشن کے جاری تعلیمی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔
چیئرمین نے افسران کو ہدایت کی کہ تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے اور طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید حکمت عملی اپنائی جائے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں شفافیت، معیارِ تعلیم اور وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی زور دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پالیسی ریفارمز اور نئے پراجیکٹس کے حوالے سے بھی اہم تجاویز زیرِ غور آئیں، جنہیں جلد حتمی شکل دے کر نافذ کیا جائے گا۔
Source:
news
Via:
news group