لیہ : ڈپٹی کمشنر لیہ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کے دوران امن و امان قائم رکھنے اور غیر قانونی امداد کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آئی او یو کے امتحانات 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 2025 تک منعقد ہوں گے۔ حکم نامے کے تحت کوئی بھی شخص جو رول نمبر سلپ کے بغیر یا غیر متعلقہ ہو، امتحانی مراکز کے 100 گز کے اندر داخل نہیں ہو سکے گا۔ صرف امیدواران اور ڈیوٹی پر موجود سپروائزری اسٹاف کو اجازت ہوگی۔
مزید برآں، امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف کسی بھی قسم کی کتاب، گائیڈ یا حل شدہ پرچہ لانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
Source:
NewsDesk