لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر لیہ امیر عابدار کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی فیس بک وال پر ان کی ڈیوٹی کی تصاویر اور تفصیلات شیئر کیں۔

وزیراعلیٰ نے تحریر کیا کہ رکشوں اور وینز میں اسکول کے بچوں کو خطرناک حد تک اوور لوڈ کر کے بٹھانے کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ صرف ڈرائیورز ہی نہیں بلکہ ایسے تمام گاڑیاں بھی ضبط کی جائیں گی جو خلاف ورزی میں ملوث ہوں گی، جب کہ متعلقہ اسکول انتظامیہ کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لیہ کی کارکردگی کو شاباشوزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر لیہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو "قابلِ تعریف” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
Source:
webdesk