پیر جگی (نامہ نگار) – تھانہ پیر جگی پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اے ایس آئی مظفر سبحانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ناجائز پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد ہوا۔
ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایچ او عطاء میراں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Source:
news Desk
Via:
news group


