• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



جستجو زندگی قسط 4

جستجو زندگی... مہر محمد کامران تھند

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 16, 2025
in جستجو زندگی
A A
0
جستجو زندگی ۔۔۔۔ قسط 1

جستجو زندگی



واٹرمنیجمنٹ (محکمہ اصلاح آبپاشی) کا نیشنل پروگرام برائے اصلاح کھالہ جات کا پانچ سالہ پروگرام کا آغاز ہو چکا تھا جس میں پنجاب بھر میں ہزاروں کی تعداد میں تعیناتیاں ہوئی جس میںایک ٹیم میں اسسٹنٹ ایگریکلچر انجنئیر1 ، واٹر منیجمنٹ آفیسرز 1(گزٹیڈ پوسٹ) واٹرمنیجمنٹ سپوروائزرز6، کمپیوٹر آپریٹر 1(نان گزٹیڈ) راڈ مین6، نائب قاصد 1(درجہ چہارم) شامل تھے ضلع مظفر گڑھ میں سترہ ٹیمیں شروع ہو گئیں ، دائرہ دین پناہ، کوٹ ادو، سنانواں ، چوک سرور شہید ، رنگپور، مظفر گڑھ، چوک قریشی ، شاہ جمال، خان گڑھ، شہر سلطان، علی پور ، جتوئی ، بیٹ میر ہزار ، قصبہ گجرات ، بصیرہ ، روہیلانوالی مختلف ٹیموں نے کام شروع کردیا مالی سال 2004/05 کا اختتام تھا اور فی ٹیم 3 کھالہ جات کی تکمیل کرنی تھی ، دو دو سپروائزرز ایک ایک کھال کی تعمیر و اصلاح میں مصروف ہوئے ، چھوٹے کھال ڈھونڈھے گئے اور دو ماہ میں مکمل کرلیے ، ان دنوں موبائل سروس چوک سرور شہید میں پہنچ چکی تھی ، تنخواہوں سے موبائل خرید کر لئیے گئے تھے اور رابطوں کا آغاز ہو گیا ، ملک حفیظ ملانہ کانجو مائنر سے تعلق رکھتے ہیں اور اچھے خاصے زمیندار بھی ہیں انکے بھائی وہاں سیاسی و سماجی کاموں میں اپنا ایک نام رکھتے ہیں ، ملک حفیظ ملانہ صاحب کی نگرانی میں اڈہ حسین شاہ کے نزدیک ایک کھال کی تعمیر کا کام جاری تھا تو ادھر انکو ایک مستری ٹھیکدار اوڈ راجپوت خاندان سے تھا اسکو جب پختہ کھال کا ٹھیکہ مزدوری ملا تو اس کو کچھ رقم ملی اس نے چند دن بعد کسی رشتہ داروں کی شادی میں جانا تھا اس نے اپنے لئیے ایک موبائل خرید کر کیا، سم بھی ڈال لی گئی اور وہ ایک دن ہمارے دفتر آیا ساتھ میں کچھ کھانے پینے کی اشیاء لے آیا ، خدمت تواضع کے بعد بولا کہ میں یہ چیزیں اس لئیے لے آیا ہوں کہ کچھ دن بعد میں ایک شادی پر جا رہا ہوں اور میرا فون نمبر تمام سپروائزرز محفوظ کرلیں ، میں شادی میں جاؤں گا سب لوگوں نے وقفے وقفے سے مجھے فون کال کرنی ہے اور مجھے سے کام بارے بات کرنی ہے تاکہ میری وہاں ٹور بن جائے ، اس سے ان لوگوں کو لگے گا کہ میں اجکل بڑا ٹھیکیدار ہوں ۔۔ ہم سب نے حامی بھرلی ۔ لیکن شادی والے دن کسی کو بھی یاد نہ رہا کہ اس ٹھیکیدار کو فون کیا جائے واپسی پر اس ٹھیکدار کی حالت دیدنی تھی ناراض ناراض کہ میں سارا دن موبائل نکال نکال کر دیکھتا رہا ، اور بھاگ بھاگ کر ٹبے پر چڑھتا رہا کہ شاید فون کال جائے لیکن کسی کی فون کال نہیں آئی ، اس بنا پر اس نے ٹھیکداری چھوڑ دی اور ملک حفیظ ملانہ کو نیا مستری ٹھیکیدار ڈھونڈنا پڑا ۔ اسی طرح چونکہ چوک سرور شہید اتنا ترقی یافتہ تو نہ تھا جو اجکل ہے ، وہاں ہوٹلز کم تھے دال چنا اور سبزی کے علاؤہ دوسرا سالن کم و بیش دستیاب ہوتا تھا ، ہم نے دفتر میں مشترکہ طور پر وہاں ایک نزدیکی گھر میں خاتون سے بات کی وہ شام اور صبح کا ناشتہ بنا کر دے جاتی اس طرح اسکو گھر میں کام مل گیا اور ہمیں صاف ستھرا گھر کا کھانا ملنا شروع ہوا ، اس سے ہم جس ہوٹل پر شام کو کھانا کھاتے جانا چھوڑ دیا ، کچھ دن بعد ایک دن پتا چلا کہ خاتون کی طبیعت خراب تھی اس نے کھانا نہیں بنایا ، لہذہ ہم ہوٹل پر گئے تو رنگپور ہوٹل والا ہم سے ناراض تھا کہ آپ لوگوں نے میری ایک ہفتہ دال خراب کرائی میں بنا کر رکھتا آپ لوگ نہیں آئے اب اپنے لئیے اپنا کھانا خود ڈھونڈھو یا جس ہوٹل پر آپکو کھانا ملتا ہے جا کر لو ، اب وہ ہوٹل والا ناراض ہوگیا ۔ چوک سے ایک اور ہوٹل سے رات کا کھانا کھایا ، پھر کچھ دن بعد ایک ملتان روڈ پر غلہ منڈی کے سامنے ناشتہ کرنے گئے اور ہوٹل والے کو کہا کہ پراٹھے کے ساتھ انڈہ آملیٹ بنانا ہے اس پر تو اس نے کہا ٹھیک ہے لیکن ہمارے ایک دوست نے کہا وہ ہاف فرائی انڈہ بنائے ہم نے دیکھا کہ ہوٹل والا فرائی بین دھو لایا لیکن جب انڈا سامنے آیا تو وہ انڈہ بھرجی تھا ، اس سے ہاف فرائی کا کہا تو پھر فرائی بین میں آملیٹ بنا لایا ، اس سے ہم سب کی ہنس رہی کہ ان کو ہاف فرائی انڈہ کا علم نہیں۔ بہرحال نیا علاقہ ، نئے لوگ کام چلتا رہا جستجو زندگی کا سفر جاری رہا ، 2005/06 مالی سال میں ٹیم نے 32 کھال پختہ کئیے جو کہ اور اسکا مقصد کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو اس کئیے پختہ کھال کی لمبائی زیادہ رہی اور نکہ انسٹالیشن بھی زیادہ ہوئی جس پر فنڈز بھی زیادہ خرچ ہوئے لیکن اس دور میں فنڈنگ کی کوئی پرواہ نہیں تھا ، کیونکہ پرویز مشرف کا دور تھا اور ترقیاتی کام زور پر چل رہے تھے ، آج کی 8 اکتوبر 2005 یاد آرہا ہے کہ ہم نسیم پلی کے نزدیک سروے کے لئیے پہنچے ہوئے تھے اورکہ ہمیں محسوس ہوا کہ چارپائی ہل رہی ہے، ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوا کہ زلزلہ آگیا ہے ہم سار دان صبح 8بجے سے شام چار بجے تک سروے کرتے رہے، جب دفتر پہنچے تو علم ہوا کہ آج صبح شمالی علاقہ جات میں زلزلہ ایا ہے اور کافی نقصان ہو چکا ہے تب خبریں دیکھیں تو زلزلہ کا علم ہوا ، ورنہ ہمیں علم آٹھ گھنٹوں ۔بعد ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے ۔۔۔۔

Source: Book
ShareTweetSend
Next Post
جستجو زندگی ۔۔۔۔ قسط 1

جستجو زندگی قسط 5

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025