لیہ: منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے لیہ پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بدنام زمانہ شراب فروش ناصر حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 20 کپی شراب برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او محمد ہشام کی ہدایت پر سب انسپکٹر سید سجاد حسین شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ یہ کارروائی عمل میں لائی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فروخت کی نیت سے شراب اپنے قبضے میں رکھے ہوئے تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Source:
news groups