لیہ: منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کے تحت لیہ پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ چوبارہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش عرفان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او شیخ محمد صادق کی نگرانی میں اے ایس آئی محمد اظہر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا۔ موقع سے 100 لیٹر شراب، 200 لیٹر لہن، اور چالو بھٹی معہ آلات کشید شراب برآمد کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم شراب فروخت کرنے کے لیے بھٹی چلا رہا تھا۔ اس کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایچ او محمد صادق کا کہنا ہے کہ معاشرے سے منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔