• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
اتوار ، 23 نومبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



ڈیجیٹلائزیشن وقت کی ضرورت، کیش لیس معیشت کی طرف قدم سنگ میل ہوگا: وزیراعظم

**PM Shehbaz Sharif Inaugurates Mashreq Digital Bank, Calls It a Milestone for Cashless Economy in Pakistan**

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 17, 2025
in قومی
A A
0
ڈیجیٹلائزیشن وقت کی ضرورت، کیش لیس معیشت کی طرف قدم سنگ میل ہوگا: وزیراعظم

Pm Shahbaz Shareef


وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل بینک کے افتتاح پر خطاب

اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اور مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس معیشت اور مالیاتی شعبے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ نوجوان ملک کی آبادی کا بڑا حصہ ہیں، یہ ہمارا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں۔ معیشت کو مستحکم کرنے اور شفافیت لانے کے لیے ضروری ہے کہ اسے پیپر لیس بنایا جائے اور انسانی عمل دخل کم سے کم ہو۔

وہ منگل کو اسلام آباد میں پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر بحری امور جنید انوار، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کا خطاب

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دوسرے ڈیجیٹل بینک کے طور پر مشرق بینک کا آغاز خوش آئند ہے۔ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں معاون رہا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے میں یو اے ای کے کاروباری طبقے کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دور ڈیجیٹلائزیشن کا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ امید ہے کہ مشرق ڈیجیٹل بینک عوام کو جدید اور شفاف بینکاری خدمات فراہم کرے گا اور کاروباری، زرعی و صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے گا۔

وزیر خزانہ کا بیان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ ترسیلات زر پاکستان کی معیشت کی لائف لائن ہیں جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کی مثبت کارکردگی کو تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی، ایس او ایز، بینکاری اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کر رہی ہے اور پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے گا۔ مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام مالیاتی شعبے کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔

مشرق بینک قیادت کے خیالات

مشرق بینک کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے سفر کا آغاز ہمارے لیے اعزاز ہے۔ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع اور معاشی سرگرمیوں کا ماحول اسے ڈیجیٹل اکنامک پاور ہاؤس بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف ڈیجیٹل بینک قائم نہیں کر رہے بلکہ پاکستان کی ترقی کے سفر میں شراکت دار بن رہے ہیں۔

مشرق بینک کے چیف ایگزیکٹو محمد ہمایوں سجاد نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ نوجوان ہی مالیاتی شعبے کا ڈیجیٹل مستقبل ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیجیٹل فریم ورک اور سائبر سکیورٹی کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

افتتاحی تقریب

تقریب کے اختتام پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مشرق بینک کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر نے پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا باضابطہ افتتاح کیا۔


ShareTweetSend
Next Post
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا عزم

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا عزم

Please login to join discussion

تازہ ترین

ادبی تقریبات

کونسل آف ریسرچ اینڈ لٹریچر لیہ کے زیرِ اہتمام "متاعِ فقیر” کی تقریبِ رونمائی

نومبر 17, 2025
کالم

یہ کام بھی محترمہ مریم نواز شریف ھی کریں گی ..تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

نومبر 17, 2025
علاقائی

پلس پروجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس, ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اکتوبر 23, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف پورا ہونے پر اظہارِ تشکر کیا

اکتوبر 23, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • مقامی پیغام
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025