• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

**PM Shehbaz Sharif Arrives in Riyadh on Official Visit to Saudi Arabia**

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 17, 2025
in بین الاقوامی, قومی
A A
0
وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

PM Saudia Visit


ریاض: وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر مملکتِ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض پر وزیرِاعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔

ریاض آمد کے موقع پر شہر کی مختلف شاہراہوں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔ وزیرِاعظم کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی جبکہ سعودی عرب کی افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

بعد ازاں وزیرِاعظم قصر یمامہ میں سعودی ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جہاں ان کا باضابطہ استقبال ہوگا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔ توقع ہے کہ اس دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی، جو دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گی۔


Source: webdesk
Via: PID Multan
ShareTweetSend
Next Post
وزیرِاعظم شہباز شریف کی قصر یمامہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قصر یمامہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025