ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے دسویں میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
میچ کے دوران پاکستانی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا جبکہ باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھا کر حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔ قومی ٹیم کی اس کامیابی کے بعد شائقینِ کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سپر فور مرحلے میں پاکستان کے میچز کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
Source:
webdesk sports news