اسلام آباد: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔ ان کی یہ کارکردگی نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز ہے بلکہ شائقینِ کھیل کے لیے بھی امیدوں کی نئی کرن ثابت ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ارشد ندیم فائنل میں بھی مضبوط حریف ثابت ہوں گے اور قوم کو ایک اور عالمی اعزاز دلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
Source:
Sports News Desks